Transcript for:
اسرائیل اور ہزبولا کی کشیدگی کی صورتحال

امریکہ برطانیہ یورپی یونین اور ان کے اتحادیوں نے اسرائیل اور ہزبولا کے درمیان جاری کشیدگی کو کم کرنے کے لیے لبنان میں 21 روزہ عارضی جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے لیکن اب تک ایسا کوئی اشارہ نہیں ملا ہے کہ اسرائیل یا ہزبولا اپنی اپنی پوزیشن سے ایک قدم پیچھے ہٹنے میں دلچسپی رکھتے ہیں اسرائیلی فوج کے چیف آف سٹاف کا کہنا ہے کہ لبنان پر اسرائیل کے تازہ فضائی حملے زمینی فوج کے ممکنہ داخلے کی تیاری کے لیے ہیں اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ پیر سے اب تک لبنان میں نوے ہزار سے زائد افراد بے گھر ہو چکے ہیں تمام فرقین سے میری اپیل ہے کہ آئیے ہم ایک واضح انداز میں کہیں کہ قتل و قارت بند کرو اشتعال انگیزی بیان بازی اور دھمکیوں کو کم کرو بڑے پیمانے پر جنگ سے ہر قیمت پر گریز کیا جانا چاہیے اقوام متحدہ کے مطابق اب تک تقریباً 600 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جن میں 50 بچے اور 94 خواتین شامل ہیں لبنان کی وزارت سہت کے مطابق گزشتہ روز لبنان پر اسرائیلی حملوں میں کم از کم 70 افراد ہلاک اور سیکڑوں اور زخمی ہوئے ہیں اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ان کی جانب سے حزب اللہ کی صلاحیتوں کو کم کرنے اور دہشتگردی کے لیے استعمال ہونے والے انفرسٹرکچر کو ختم کرنے کے لیے کارروائیاں جاری ہیں جبکہ حزب اللہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل پر اس کے کہ حملے اس وقت تک جاری رہیں گے جب تک غزہ میں جنگ بندی نہیں ہو جاتی گزشتہ تقریباً ایک سال سے ان کا یہی موقف رہا ہے جاریت کرنے والے یہ دعویٰ کر رہے ہیں کہ وہ صرف جنگ جنگ اور ہتھیاروں کو نشانہ بنا رہے ہیں لیکن میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ لبنان کے ہسپتال درجنوں ہواتین اور بچوں سمیت زخمی سیوین سے بھرے پڑے ہیں اسرائیلی فوج کی لبنان میں شدید بمباری جاری ہے اور ایسے حالات پر نگاہ رکھنے والی تنظیموں کا کہنا ہے کہ اداف کو نشانہ بنانے اور اموات کے اعتبار سے یہ جدید تاریخ کی انتہائی شدید مہمات میں سے ایک ہے